June 9, 2025

قرآن کریم > فصّلت >sorah 41 ayat 28

ذَلِكَ جَزَاء أَعْدَاء اللَّهِ النَّارُ لَهُمْ فِيهَا دَارُ الْخُلْدِ جَزَاء بِمَا كَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ

یہی ہے سزا اﷲ کے دُشمنوں کی جو آگ کی صورت میں ہوگی۔ اُسی میں اُن کا دائمی ٹھکانا ہوگا، جو اس بات کا بدلہ ہوگا کہ وہ ہماری آیتوں کا اِنکار کیا کرتے تھے

آیت ۲۸:  ذٰلِکَ جَزَآءُ اَعْدَآءِ اللّٰہِ النَّارُ: ’’یہ ہے بدلہ اللہ کے دشمنوں کا (یعنی) آگ!‘‘

        یہ لوگ قرآن کے دشمن ہیں تو قرآن چونکہ اللہ کا کلام ہے اس لیے یہ اللہ کے دشمن ہیں۔ اور اللہ کے دشمنوں کی سزا آتش دوزخ کے علاوہ اور کیا ہو سکتی ہے!

         لَہُمْ فِیْہَا دَارُ الْخُلْدِ: ’’ان کے لیے اسی میں ہمیشگی کا ٹھکانہ ہو گا۔‘‘

         جَزَآءً بِمَا کَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوْنَ: ’’یہ بدلہ ہو گا اس کا کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے تھے۔‘‘

UP
X
<>