June 9, 2025

قرآن کریم > فصّلت >sorah 41 ayat 24

فَإِن يَصْبِرُوا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ وَإِن يَسْتَعْتِبُوا فَمَا هُم مِّنَ الْمُعْتَبِينَ

اب ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ اگر یہ صبر کریں تب بھی آگ ہی اُن کا ٹھکانا ہے، اور اگر یہ معذرت چاہیں تو یہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کی معذرت قبول کی جاتی ہے

آیت ۲۴:  فَاِنْ یَّصْبِرُوْا فَالنَّارُ مَثْوًی لَّہُمْ: ’’تو اب اگر یہ لوگ صبر کریں (یا نہ کریں ) پس ان کا ٹھکانہ آگ ہی ہے۔‘‘

         وَاِنْ یَّسْتَعْتِبُوْا فَمَا ہُمْ مِّنَ الْمُعْتَبِیْنَ: ’’اور اگر وہ معافی مانگیں تو اب انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔‘‘

        قیامت کے دن وہ چاہیں گے کہ انہیں معافی مانگنے پر چھوڑ دیا جائے مگر اس وقت یہ ممکن نہیں ہو گا۔ معافی مانگنے اور استغفار کرنے کا موقع تو دنیا میں ہے۔ انفرادی طور پر ہر آدمی کی موت کے وقت تک اور اجتماعی طور پر قیامت کے آثار نمایاں ہونے تک توبہ کا دروازہ کھلا ہے، لیکن اس کے بعد عالم برزخ یا عالم آخرت میں توبہ کا کوئی سوال نہیں۔ 

UP
X
<>