August 3, 2025

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 70

ذَلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ عَلِيمًا 

یہ فضیلت اﷲ کی طرف سے ملتی ہے، اور (لوگوں کے حالات سے) پوری طرح باخبر ہونے کیلئے اﷲ کافی ہے

 آیت 70:   ذٰلِکَ الْفَضْلُ مِنَ اللّٰہِ: ’’یہ فضل ہے اللہ کی طرف سے۔‘‘

            یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے اُن پر کہ جنہیں آخرت میں انبیاء کرام‘ صدیقین َعظام‘ شہداء اور صالحین کی معیت حاصل ہو جائے۔ اس کے لیے دُعا کرنی چاہیے: «وَتَوَفَّـنَا مَعَ الْاَبْرَارِ» اے اللہ ہمیں موت دیجیو اپنے وفادار ونیکوکار بندوں کے ساتھ!

             وَکَفٰی بِاللّٰہِ عَلِیْمًا: ’’اور اللہ کافی ہے ہر شے کے جاننے کے لیے۔‘‘

            یعنی کون کس استعداد کا حامل ہے اور کس قدر و منزلت کا مستحق ہے‘ اللہ خوب جانتا ہے۔ حقیقت جاننے کے لیے بس اللہ ہی کا علم کافی ہے۔

UP
X
<>