July 30, 2025

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 64

وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلاَّ لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّهِ وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُواْ أَنفُسَهُمْ جَآؤُوكَ فَاسْتَغْفَرُواْ اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُواْ اللَّهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا 

اور ہم نے کوئی رسول اس کے سوا کسی اور مقصد کیلئے نہیں بھیجا کہ اﷲ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے۔ اور جب اِن لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا، اگر یہ اُس وقت تمہارے پاس آکر اﷲ سے مغفرت مانگتے اور رسول بھی ان کیلئے مغفرت کی دعا کرتے تو یہ اﷲ کو بہت معاف کرنے والا، بڑا مہربان پاتے

 آیت 64:    وَمَــآ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلاَّ لِیُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰہِ: ’’ہم نے نہیں بھیجا کسی رسول کو مگر اس لیے کہ اُس کی اطاعت کی جائے اللہ کے حکم سے۔‘‘

             وَلَــوْ اَنَّــہُمْ اِذْ ظَّلَمُوْآ اَنْفُسَہُمْ جَآوُوْکَ: ’’اور اگر وہ‘ جبکہ انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا‘ آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاتے‘‘

             فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰہَ وَاسْتَغْفَرَ لَہُمُ الرَّسُوْلُ: ’’اور اللہ سے استغفار کرتے اور رسول بھی ان کے لیے استغفار کرتے‘‘

             لَــوَجَدُوا اللّٰہَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا: ’’تو وہ یقینا اللہ کو بڑا توبہ قبول فرمانے والا اور رحم کرنے والا پاتے۔‘‘ 

UP
X
<>