قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 107
وَلاَ تُجَادِلْ عَنِ الَّذِينَ يَخْتَانُونَ أَنفُسَهُمْ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا
اور کسی تنازعے میں ان لوگوں کی وکالت نہ کرنا جو خود اپنی جانوں سے خیانت کرتے ہیں ۔ اﷲ کسی بھی خیانت کرنے والے گنہگار کو پسند نہیں کرتا
آیت 107: وَلاَ تُجَادِلْ عَنِ الَّذِیْنَ یَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَہُمْ: ’’ اور آپ مت جھگڑئیے اُن لوگوں کی طرف سے جو اپنی جانوں کے ساتھ خیانت کرتے ہیں۔‘‘
اس حکم کے حوالے سے ذرا مسئلہ شفاعت پر بھی غور کریں۔ ہم یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ حضور ہماری طرف سے شفاعت کریں گے‘ چاہے ہم نے بے ایمانیاں کی ہیں‘ حرام خوریاں کی ہیں‘ شریعت کی دھجیاں بکھیری ہیں۔ لیکن یہاں آپ کو دو ٹوک انداز میں خائن لوگوں کی وکالت سے منع کیا جا رہا ہے۔
اِنَّ اللّٰہَ لاَ یُحِبُّ مَنْ کَانَ خَوَّانًا اَثِیْمًا: ’’ یقینا اللہ تعالیٰ کو بالکل پسند نہیں ہیں خیانت میں بہت بڑھے ہوئے اور گنہگار لوگ۔‘‘