October 24, 2026

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 99

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا وَأَنتُمْ شُهَدَاء وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

کہہ دو کہ : ’’ اے اہلِ کتاب ! اﷲ کے راستے میں ٹیڑھ پیدا کرنے کی کوشش کر کے ایک مومن کیلئے اس میں رکاوٹ ڈالتے ہو جبکہ تم خود حقیقتِ حال کے گواہ ہو؟ جو کچھ تم کر رہے ہو اﷲ اس سے غافل نہیں ہے ۔‘‘

آیت  99:    قُلْ یٰٓــاَہْلَ الْکِتٰبِ لِمَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ مَنْ اٰمَنَ:  ’’کہہ دیجیے اے کتاب والو! تم کیوں روکتے ہو اللہ کے راستے سے اُس کو جو ایمان لے آتا ہے‘‘

             تَــبْغُوْنَـہَا عِوَجًا:  ’’تم اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے ہو‘‘

            تم چاہتے ہو کہ جو اہل ایمان ہیں وہ بھی ٹیڑھے راستے پر چلیں۔ چنانچہ تم سازشیں کرتے ہو کہ صبح کو ایمان لاؤ اور شام کو کافر ہو جاؤ تاکہ اہل ِایمان کے دلوں میں بھی وسوسے اور دغدغے پیدا ہو جائیں۔

             وَّاَنْـتُمْ شُہَدَآءُ:  ’’حالانکہ تم خود گواہ ہو!‘‘

            تم راہِ راست کو پہچانتے ہو اور جو کچھ کر رہے ہو جانتے بوجھتے کر رہے ہو۔

             وَمَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ:  ’’اور اللہ غافل نہیں ہے اس سے جو تم کر رہے ہو۔‘‘ 

UP
X
<>