قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 95
قُلْ صَدَقَ اللَّهُ فَاتَّبِعُواْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ
آپ کہئے کہ اﷲ نے سچ کہا ہے، لہٰذا تم ابراہیم کے دین کا اتباع کرو جو پوری طرح سیدھے راستے پر تھے اور ان لوگوں میں سے نہیں تھے جو اﷲ کی خدائی میں کسی کو شریک مانتے ہیں
آیت 95: قُلْ صَدَقَ اللّٰہُ: ’’کہہ دیجیے اللہ نے جو کچھ فرمایا ہے سچ فرمایا ہے‘‘
فَاتَّبِعُوْا مِلَّۃَ اِبْرٰہِیْمَ حَنِیْفًا: ’’پس پیروی کرو ملت ِابراہیم کی جو یکسو تھے (یا یکسو ہو کر!)‘‘
’’حَنِیْفًا‘‘ ابراہیم کا حال ہے۔ اگر اسے’’اِتَّبِعُوْا‘ ‘کا حال (بمعنی حَنِیْفِـیْنَ) مانا جائے تو دوسرا ترجمہ ہو گا: یعنی یکسو ہو کر‘ بعد کی تمام تقسیمات سے بلند تر ہو کر‘ ابراہیم کے طریقے کی پیروی کرو!
وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ: ’’اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھے۔‘‘