October 24, 2026

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 92

لَن تَنَالُواْ الْبِرَّ حَتَّى تُنفِقُواْ مِمَّا تُحِبُّونَ وَمَا تُنفِقُواْ مِن شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ

تم نیکی کے مقام تک اس وقت تک ہر گز نہیں پہنچو گے جب تک ان چیزوں میں سے (اﷲ کیلئے) خرچ نہ کرو جو تمہیں محبوب ہیں ۔ اور جو کچھ بھی تم خرچ کرو، اﷲ اسے خوب جانتا ہے

آیت 92:    لَــنْ تَنَالُوْا الْبِرَّ حَتّٰی تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ:  ’’تم ہر گز نہیں پہنچ سکتے نیکی کے مقام کو جب تک کہ خرچ نہ کرو اس میں سے جو تمہیں پسند ہے۔‘‘

            آیۃ البر (البقرۃ: 177) کے ضمن میں اس آیت کا حوالہ بھی آیا تھا کہ نیکی کے مظاہر میں سے سب سے بڑی اور سب سے مقدم شے انسانی ہمدردی ہے‘ اور انسانی ہمدردی میں اپنا وہ مال خرچ کرنا مطلوب ہے جو خود اپنے آپ کو محبوب ہو۔ ایسا مال جو ردّی ہو‘ دل سے اُتر گیا ہو‘ بوسیدہ ہو گیا ہو وہ کسی کو دے کر سمجھا جائے کہ ہم نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی ہے تو یہ بجائے خود حماقت ہے۔

             وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَیْئٍ  فَاِنَّ اللّٰہَ بِہ عَلِیْمٌ:  ’’اور جو کچھ بھی تم خرچ کرو گے اللہ اس سے با خبر ہے۔‘‘ 

UP
X
<>