July 24, 2025

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 71

يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَلْبِسُوْنَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ

اے اہلِ کتاب ! تم حق کو باطل کے ساتھ کیوں گڈ مڈ کرتے ہو اور کیوں جان بوجھ کر حق بات کو چھپاتے ہو؟

آیت 71:   یٰٓــاََہْلَ الْـکِتٰبِ لِـمَ تَلْبِسُوْنَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَـکْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَاَنْـتُـمْ تَعْلَمُوْنَ:  «اے اہل کتاب! تم کیوں حق کے اوپر باطل کا ملمع چڑھاتے ہو اور حق کو چھپاتے ہو جانتے بوجھتے؟»

            سورۃ البقرۃ کے پانچویں رکوع میں یہ مضمون بایں الفاظ آیا تھا:  وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَـکْتُمُوا الْحَقَّ وَاَنْـتُمْ تَعْلَمُوْنَ:  «یٰٓــاََہْلَ الْـکِتٰبِ» کے صیغۂ خطاب کے ساتھ ان آیات میں اُسی طرح کا داعیانہ انداز ہے جو سورۃ البقرۃ کے پانچویں رکوع میں ہے۔

UP
X
<>