قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 66
هَاأَنتُمْ هَؤُلاء حَاجَجْتُمْ فِيمَا لَكُم بِهِ عِلمٌ فَلِمَ تُحَآجُّونَ فِيمَا لَيْسَ لَكُم بِهِ عِلْمٌ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ
دیکھو! یہ تم ہی تو ہو جنہوں نے ان معاملات میں اپنی سی بحث کر لی ہے جن کا تمہیں کچھ نہ کچھ علم تھا ۔ اب ان معاملات میں کیوں بحث کرتے ہو جن کا تمہیں سرے سے کوئی علم ہی نہیں ہے ؟ اﷲ جانتا ہے، اور تم نہیں جانتے
آیت 66: ہٰٓــاَنْـتُـمْ ہٰٓــؤُلَآءِ حَاجَجْتُمْ فِیْمَا لَــکُمْ بِہ عِلْـمٌ: «دیکھو تم لوگ اب تک جو بھی بحث مباحثہ کرتے رہے ہو وہ ان چیزوں کے بارے میں ہے جن کا تمہیں کچھ علم ہے»
فَلِمَ تُحَآجُّوْنَ فِیْمَا لَـیْسَ لَــکُمْ بِہ عِلْـمٌ: «تو اب تم ایسی چیزوں کے ضمن میں حجت ُبازی کیوں کرتے ہو جن کے بارے میں تمہارے پاس کچھ بھی علم نہیں؟»
ان چیزوں کے بارے میں تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں‘ کوئی علمی بنیاد نہیں۔
وَاللّٰہُ یَعْلَمُ وَاَنْـتُـمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ: «اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے»۔