May 25, 2025

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 187

وَإِذَ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَابَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلاَ تَكْتُمُونَهُ فَنَبَذُوهُ وَرَاء ظُهُورِهِمْ وَاشْتَرَوْاْ بِهِ ثَمَناً قَلِيلاً فَبِئْسَ مَا يَشْتَرُونَ

اور (ان لوگوں کو وہ وقت نہ بھولنا چاہیئے) جب اﷲ نے اہلِ کتاب سے یہ عہد لیا تھا کہ : ’’ تم اس کتاب کو لوگوں کے سامنے ضرور کھول کھول کر بیان کروگے، اور اس کو چھپاؤ گے نہیں ۔ ‘‘ پھر انہوں نے اس عہد کو پسِ پشت ڈال دیا اور اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت حاصل کر لی ۔ اس طرح کتنی بری ہے وہ چیز جو یہ مول لے رہے ہیں !

 آیت 187:  وَاِذْ اَخَذَ اللّٰہُ مِیْثَاقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْـکِتٰبَ:  ’’اور یاد کرو جبکہ اللہ نے ان لوگوں سے ایک قول و قرار لیا تھا جن کو کتاب دی گئی تھی‘‘

              لَتُبَـیِّنُـنَّـہ لِلنَّاسِ وَلاَ تَـکْتُمُوْنَـہ:   ’’کہ تم لازماً اُسے لوگوں کے سامنے واضح کرو گے اور اسے چھپائو گے نہیں‘‘

             فَـنَـبَذُوْہُ وَرَآءَ ظُہُوْرِہِمْ:  ’’تو انہوں نے اس عہد کوپس پشت پھینک دیا‘‘

             وَاشْتَرَوْا بِہ ثَمَنًا قَلِیْلاً:  ’’اور اس کی بڑی حقیر سی قیمت وصول کر لی۔‘‘

             فَبِئْسَ مَا یَشْتَرُوْنَ:  ’’تو بہت ہی بری شے ہے جو وہ (اس کے بدلے میں) حاصل کر رہے ہیں ۔‘‘ 

UP
X
<>