June 28, 2025

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 148

فَآتَاهُمُ اللَّهُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الآخِرَةِ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ

چنانچہ اﷲ نے انہیں دنیا کا انعام بھی دیا اور آخرت کا بہترین ثواب بھی ۔ اور اﷲ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے

 آیت 148:    فَاٰ‘تٰٹہُمُ اللّٰہُ ثَـوَابَ الدُّنْیَا وَحُسْنَ ثَـوَابِ الْاٰخِرَۃِ:  ’’تو ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کا ثواب بھی عطا فرما یا اور آخرت کے ثواب کا بھی بہت ہی عمدہ حصہ عطا کیا۔‘‘

            انہیں دنیا کی سربلندی بھی دی‘ فتوحات سے بھی نوازا اور آخرت کا بہترین اجر بھی عطا فرمایا۔

             وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ:  ’’اور اللہ تعالیٰ ایسے ہی محسنین کو پسند کرتا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>