قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 73
وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لا يَشْكُرُونَ
اور حقیقت یہ ہے کہ تمہارا پروردگار لوگوں پر بہت فضل کرنے والا ہے، لیکن اُن میں سے اکثر لوگ شکر نہیں کرتے
آیت ۷۳ وَاِنَّ رَبَّکَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَی النَّاسِ: ’’اور یقینا آپؐ کا رب بڑے فضل والا ہے لوگوں کے حق میں‘‘
یعنی ابھی تک اگر تم لوگوں پر عذاب نہیں آیا تو یہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی کا مظہر ہے۔ اس لیے کہ وہ لوگوں کے ساتھ بہت فضل اور کرم کا معاملہ کرتا ہے۔
وَلٰکِنَّ اَکْثَرَہُمْ لَا یَشْکُرُوْنَ: ’’لیکن ان کی اکثریت شکر نہیں کرتی۔‘‘