قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 98
إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
جب ہم نے تمہیں رَبّ العالمین کے برابر قرار دے رکھا تھا
آیت ۹۸ اِذْ نُسَوِّیْکُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ: ’’جب ہم تمہیں تمام جہانوں کے پروردگار کے برابر ٹھہراتے تھے۔‘‘
جہنم میں تمام گمراہ لوگوں کو، ان کے معبودانِ باطل کو اور شیاطین ِجن کو اوپر تلے اوندھے منہ جھونک دیا جائے گا۔ یہاں وہ ایک دوسرے سے جھگڑیں گے۔ گمراہ لوگ اپنے معبودوں کو مخاطب کرکے اپنی گمراہی کا اعتراف کریں گے۔ وہ تسلیم کریں گے کہ انہیں اللہ ہی کو ربّ العالمین ماننا چاہیے تھا جو سب اختیارات کا مالک ہے اور وہی مغفرت بھی کرسکتا ہے۔ اور یہ کہ انہوں نے اللہ کے مقابلے میں جھوٹے معبود گھڑ لیے، انہیں اللہ کے برابر ٹھہرا لیا اور یوں انہوں نے کھلی گمراہی میں پڑ کر خود کو برباد کر لیا۔