August 17, 2025

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 89

إِلاَّ مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ

ہاں جو شخص اﷲ کے پاس سلامتی والا دل لے کر آئے گا، (اس کو نجات ملے گی)

آیت ۸۹   اِلَّا مَنْ اَتَی اللّٰہَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ: ’’سوائے اُس کے جو آئے ا للہ کے پاس قلب ِسلیم لے کر۔‘‘

      سلیم کے معنی ہیں :سلامتی والا۔ قلب ِسلیم یا فطرتِ سلیمہ سے ایسا دل، ایسی فطرت یا ایسی روح مراد ہے جو ہر قسم کی آلودگی سے پاک یعنی اپنی اصلی حالت پر ہو۔ قیامت کے دن جو شخص ایسے پاکیزہ دل کے ساتھ اللہ کے حضور حاضر ہو گا اسے اس دن کی ہولناکیوں سے بچا لیا جائے گا۔

UP
X
<>