July 22, 2025

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 45

فَأَلْقَى مُوسَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ

اب موسیٰ نے اپنا عصا زمین پر ڈالا، تو اچانک اُس نے (اژدھا بن کر) اُس تماشے کو نگلنا شروع کر دیا جو وہ جھوٹ موٹ بنا رہے تھے

آیت ۴۵   فَاَلْقٰی مُوْسٰی عَصَاہُ فَاِذَا ہِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِکُوْنَ: ’’اب موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ نگلنے لگا اُس فریب کو جو انہوں نے بنایا تھا۔‘‘

      ان کی رسیاں اور لاٹھیاں جو بظاہر سانپ دکھائی دے رہی تھیں، حضرت موسیٰ کے عصانے اژدھا بن کر انہیں نگلنا شروع کر دیا۔

UP
X
<>