قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 58
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لِيَسْتَاْذِنْكُمُ الَّذِيْنَ مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ وَالَّذِيْنَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ ۭ مِنْ قَبْلِ صَلٰوةِ الْفَجْرِ وَحِيْنَ تَضَعُوْنَ ثِيَابَكُمْ مِّنَ الظَّهِيْرَةِ وَمِنْۢ بَعْدِ صَلٰوةِ الْعِشَاۗءِ ڜ ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّكُمْ ۭ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّ ۭ طَوّٰفُوْنَ عَلَيْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلٰي بَعْضٍ ۭكَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰيٰتِ ۭ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ
اے ایمان والو ! جو غلام لونڈیاں تمہاری ملکیت میں ہیں ، اور تم میں سے جو بچے ابھی بلوغ تک نہیں پہنچے، ان کو چاہئے کہ وہ تین اوقات میں (تمہارے پاس آنے کیلئے) تم سے اجازت لیا کریں : نمازِ فجر سے پہلے، اور جب تم دوپہر کے وقت اپنے کپڑے اُتار کر رکھا کرتے ہو، اور نماز عشاء کے بعد۔ یہ تین وقت تمہارے پردے کے اوقات ہیں ۔ ان اوقات کے علاوہ نہ تم پر کوئی تنگی ہے، نہ اُن پر۔ اُن کا بھی تمہارے پاس آناجانا لگا رہتا ہے، تمہارا بھی ایک دوسرے کے پاس۔ اﷲ اسی طرح آیتوں کو تمہارے سامنے کھول کھول کر بیان کرتا ہے، اور اﷲ علم کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک
آیت ۵۸: یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِیَسْتَاْذِنْکُمُ الَّذِیْنَ مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ: «اے ایمان والو! چاہیے کہ تم سے اجازت لیا کریں تمہارے غلام اور لونڈیاں »
: وَالَّذِیْنَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْکُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ: «اور تمہارے وہ بچے بھی جو ابھی بلوغت کی عمر کو نہیں پہنچے، تین اوقات میں۔»
دن رات میں تین اوقات تمہاری خلوت (privacy) کے اوقات ہیں۔ ان اوقات میں تمہارے غلام، باندیاں اور بچے بھی بلا اجازت تمہاری خلوت میں مخل نہ ہوں۔ ان اوقات کی تفصیل یہ ہے:
: مِنْ قَبْلِ صَلٰوۃِ الْفَجْرِ وَحِیْنَ تَضَعُوْنَ ثِیَابَکُمْ مِّنَ الظَّہِیْرَۃِ: «فجر کی نماز سے پہلے، اور جب تم اپنے کپڑے اتار دیتے ہو دوپہر کے وقت»
: وَمِنْ بَعْدِ صَلٰوۃِ الْعِشَآءِ: «اور عشا ء کی نماز کے بعد۔»
: ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّــکُمْ: «یہ تین اوقات تمہارے پردے کے ہیں۔»
یعنی یہ تمہاری خلوت (privacy) کے اوقات ہیں۔ ان اوقات میں تمہارے خادموں اور تمہارے بچوں کا اچانک تمہارے پاس آ جانا مناسب نہیں، لہٰذا انہیں یہ ہدایت کر دی جائے کہ وہ ان اوقات میں تمہاری خلوت کی جگہ آنے لگیں تو پہلے اجازت لے لیا کریں۔
: لَـیْسَ عَلَیْکُمْ وَلَا عَلَیْہِمْ جُنَاحٌ بَعْدَہُنَّ: «ان اوقات کے بعد (وہ بلااجازت آئیں تو) تم پر اور ان پر کوئی حرج نہیں۔»
یعنی ان اوقات کے علاوہ تمہارے غلام، باندیاں یا بچے اگر تمہارے پاس بغیر اجازت آئیں جائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
: طَوَّافُوْنَ عَلَیْکُمْ بَعْضُکُمْ عَلٰی بَعْضٍ: «تم ایک دوسرے کے پاس پھرتے پھراتے ہی رہتے ہو۔»
یعنی گھر کے اندر اِدھر اُدھر مختلف کاموں کے لیے مختلف افراد کو وقتاً فوقتاً آنا جانا ہوتا ہے۔ اس طرح کی آمد ورفت پر ان خاص اوقات کے علاوہ کوئی پابندی نہیں ہے۔
: کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمُ الْاٰیٰتِ وَاللّٰہُ عَلِیْمٌ حَکِیْمٌ: «اسی طرح اللہ واضح کرتا ہے تمہارے لیے اپنی آیات۔ اور اللہ علیم ہے، حکیم ہے۔»