April 30, 2025

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 59

وَاِذَا بَلَغَ الْاَطْفَالُ مِنْكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَاْذِنُوْا كَمَا اسْتَاْذَنَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۭكَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰيٰتِهِ ۭ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ

اور جب تمہارے بچے بلوغ کو پہنچ جائیں ، تو وہ بھی اُسی طرح اجازت لیا کریں جیسے اُن سے پہلے بالغ ہونے والے اجازت لیتے رہے ہیں ۔ ا ﷲ اسی طرح اپنی آیتیں کھول کھول کر تمہارے سامنے بیان کرتا ہے، اور اﷲ علم کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک

 آیت ۵۹: وَاِذَا بَلَغَ الْاَطْفَالُ مِنْکُمُ الْحُلُمَ فَلْیَسْتَاْذِنُوْا کَمَا اسْتَاْذَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ: «اور جب تمہارے بچے بلوغت کی عمر کو پہنچ جائیں تو چاہیے کہ وہ بھی اجازت لیں جیسے ان سے پہلے لوگ اجازت لیتے ہیں۔»

            گھروں میں داخلے کے آداب کے سلسلے میں ایک عمومی حکم اس سے پہلے (اسی سورۃ کی آیت: ۲۷ میں) نازل ہو چکا ہے۔ تمہارے بچے جب بالغ ہو جائیں تو وہ بھی اس حکم کی تعمیل کریں۔

            : کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمْ اٰیٰتِہِ وَاللّٰہُ عَلِیْمٌ حَکِیْمٌ: «اس طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیات کی وضاحت کرتا ہے۔ اور اللہ علیم ہے، حکیم ہے۔» 

UP
X
<>