قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 57
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مُعْجِزِيْنَ فِي الْاَرْضِ ۚ وَمَاْوٰـهُمُ النَّارُ ۭ وَلَبِئْسَ الْمَصِيْرُ
یہ ہر گز نہ سمجھنا کہ جن لوگوں نے کفر کا راستہ اپنا لیا ہے، وہ زمین میں (کہیں بھاگ کر ہمیں ) بے بس کر دیں گے۔ اُن کا ٹھکانا دوزخ ہے، اور یقینا وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے
آیت ۵۷: لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ: «ان کافروں کی نسبت یہ گمان نہ کرو کہ وہ زمین میں اللہ کو عاجز کر دیں گے۔»
ان کے متعلق کسی کو یہ غلط فہمی نہ رہے کہ یہ زمین میں اللہ کے قابو سے باہر نکل جائیں گے۔
: وَمَاْوٰـہُمُ النَّارُ وَلَبِئْسَ الْمَصِیْرُ: «اور ان کا ٹھکانہ آگ ہے، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے۔»