قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 75
وَلَوْ رَحِمْنٰهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِمْ مِّنْ ضُرٍّ لَّـــلَجُّوْا فِيْ طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُوْنَ
اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور اُس تکلیف کو دور کردیں جس میں یہ مبتلا ہیں تب بھی یہ بھٹکتے ہوئے اپنی سرکشی پر اَڑے رہیں گے
آیت ۷۵: وَلَوْ رَحِمْنٰہُمْ وَکَشَفْنَا مَا بِہِمْ مِّنْ ضُرٍّ لَّلَجُّوْا فِیْ طُغْیَانِہِمْ یَعْمَہُوْنَ: «اور اگرہم ان پر رحم فرمائیں اور ان کو جو تکلیف ہے وہ رفع کر دیں تو ضرور وہ بڑھتے چلے جائیں گے اپنی سرکشی میں اندھے ہو کر۔»
ان الفاظ سے یوں لگتا ہے کہ اس سورت کے نزول کے زمانہ میں اہل ِمکہ کسی مصیبت میں گرفتار تھے۔ سورۃ الانعام اور سورۃ الاعراف میں اللہ تعالیٰ کی اس سنت کا ذکر گزر چکا ہے جس کے تحت ہر رسول کی بعثت کے بعد متعلقہ قوم پر چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجے جاتے تھے اور انہیں مختلف قسم کی تکالیف میں مبتلا کیا جاتا تھا تا کہ وہ خوابِ غفلت سے جاگیں اور ان کے ذہن حق کی دعوت پر غور و فکر کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔