August 21, 2025

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 87

قَالُوْا مَآ اَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْكِنَا وَلٰكِنَّا حُمِّلْنَآ اَوْزَارًا مِّنْ زِيْنَةِ الْقَوْمِ فَقَذَفْنٰهَا فَكَذٰلِكَ اَلْقَي السَّامِرِيُّ

کہنے لگے : ’’ ہم نے اپنے اختیار سے آپ کے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی، بلکہ ہوا یہ کہ ہم پر لوگوں کے زیورات کے بوجھ لدے ہوئے تھے، اس لئے ہم نے انہیں پھینک دیا، پھر اسی طرح سامری نے کچھ ڈالا

 آیت ۸۷:  قَالُوْا مَآ اَخْلَفْنَا مَوْعِدَکَ بِمَلْکِنَا:   «انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے آپ کے وعدے کی خلاف ورزی اپنے اختیار سے نہیں کی»

            وَلٰکِنَّا حُمِّلْنَآ اَوْزَارًا مِّنْ زِیْنَۃِ الْقَوْمِ فَقَذَفْنٰہَا فَکَذٰلِکَ اَلْقَی السَّامِرِیُّ:   «بلکہ ہم پر بوجھ تھا اس قوم کے زیورات کا، تو ہم نے وہ پھینک دیے، اور اسی طرح سامری نے بھی کچھ پھینکا۔»

UP
X
<>