July 14, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 82

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک عمل کرتے ہیں تو وہ جنت کے باسی ہیں وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے

 آیت 82:  وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ:  اور (اس کے برعکس) جو لوگ ایمان لائیں اور نیک عمل کریں، 

            اب نیک عمل کے بارے میں ہر شخص نے اپنا ایک تصور ّاور نظریہ بنا رکھا ہے ۔ جبکہ نیک عمل سے قرآن مجید کی مراد دین کے سارے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔  محض کوئی خیراتی ادارہ یا کوئی یتیم خانہ کھول دینا یا بیواؤں کی فلاح و بہبود کا انتظام کر دینا اور خود سودی لین دین اور دھوکہ فریب پر مبنی کاروبار ترک نہ کرنا نیکی کا مسخ شدہ تصور ہے۔  جبکہ نیکی کا جامع تصور ّیہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد کردہ تمام فرائض کی بجا آوری ہو ، دین کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں ، اپنے مال اورجان کے ساتھ اللہ کے راستے میں جہاد اور مجاہدہ کیا جائے اور اس کے دین کو قائم اور سر بلند کرنے کی جدوجہد کی جائے۔   ّ   ُ

             اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ:  یہی ہیں جنت والے 

              ہُمْ فِیْہَا خٰلِدُوْن:  وہ اسی میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ 

UP
X
<>