قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 72
وَإِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادَّارَأْتُمْ فِيهَا وَاللَّهُ مُخْرِجٌ مَا كُنْتُمْ تَكْتُمُونَ
اور (یاد کرو) جب تم نے ایک شخص کو قتل کر دیا تھااور اس کے بعد اس کا الزام ایک دوسرے پر ڈال رہے تھے اور اﷲ کو وہ راز نکال باہر کرنا تھاجو تم چھپائے ہوئے تھے
آیت 72: وَاِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءْتُمْ فِیْہَا: اور یاد کرو جب تم نے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا ، اور اُس کا الزام تم ایک دوسرے پر لگا رہے تھے۔
چنانچہ پتا نہیں چل رہا تھا کہ قاتل کون ہے۔
وَاللّٰہُ مُخْرِجٌ مَّا کُنْتُمْ تَـکْتُمُوْنَ: اور اللہ کو ظاہر کرنا تھا جو کچھ تم چھپاتے تھے۔
اللہ تعالیٰ فیصلہ کر چکا تھا کہ جو کچھ تم چھپا رہے ہو اسے نکال کر رہے گا اور واضح کر دے گا۔