قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 73
فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا كَذَلِكَ يُحْيِ اللَّهُ الْمَوْتَى وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
چنانچہ ہم نے کہا کہ اس (مقتول) کواس (گائے) کے ایک حصے سے مارو۔ اسی طرح اﷲ مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تمہیں (اپنی قدرت کی) نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھ سکو
آیت 73: فَقُلْنَا اضْرِبُوْہُ بِبَعْضِہَا: تو ہم نے حکم دیا کہ مقتول کی لاش کو اُس گائے کے ایک ٹکڑے سے ضرب لگاؤ۔
اس طرح وہ ُمردہ شخص بحکم ِالٰہی تھوڑی دیر کے لیے زندہ ہو گیا اور اُس نے اپنے قاتل کا نام بتا دیا۔
کَذٰلِکَ یُحْیِ اللّٰہُ الْمَوْتٰی: دیکھو ، اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کر دے گا ،
وَیُرِیْـکُمْ اٰیٰتِہ لَـعَلَّـکُمْ تَعْقِلُوْنَ: اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں (اپنی قدرت کے نمونے) دکھاتا ہے تا کہ تم عقل سے کام لو۔
اب جو الفاظ آگے آ رہے ہیں بہت سخت ہیں۔ لیکن ان کو پڑھتے ہوئے دروں بینی ضرور کیجیے گا ، اپنے اندر ضرور جھانکئے گا۔