قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 70
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَنَا مَا هِيَ إِنَّ الْبَقَرَ تَشَابَهَ عَلَيْنَا وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَمُهْتَدُونَ
انہوں نے (پھر) کہا کہ آپ اپنے رب سے درخواست کیجئے کہ ہمیں صاف صاف بتائے کہ وہ گائے کیسی ہو؟ اس گائے نے تو ہمیں شبہے میں ڈال دیا ہے اور اﷲ نے چاہا تو ہم ضرور اس کا پتہ لگالیں گے
آیت 70: قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّکَ یُبَـیِّنْ لَّــنَا مَا ہِیَ: انہوں نے کہا (ذرا پھر) اللہ سے ہمارے لیے دعا کیجیے کہ وہ ہم پر واضح کر دے کہ وہ گائے کیسی ہو ،
اِنَّ الْبَقَرَ تَشٰبَہَ عَلَیْنَا: کیونکہ گائے کا معاملہ یقینا ہم پر کچھ مشتبہ ہو گیا ہے۔
ہمیں گائے کی تعیین میں اشتباہ ہو گیا ہے۔
وَاِنَّــآ اِنْ شَآءَ اللّٰہُ لَمُہْتَدُوْنَ: اور اگر اللہ نے چاہا تو ہم ضرور راہ پالیں گے۔