قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 68
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَنَا مَا هِيَ قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لَا فَارِضٌ وَلَا بِكْرٌ عَوَانٌ بَيْنَ ذَلِكَ فَافْعَلُوا مَا تُؤْمَرُونَ
انہوں نے کہا کہ آپ اپنے رب سے درخواست کیجئے کہ ہمیں صاف صاف بتائے کہ وہ گائے کیسی ہو ؟ اس نے کہا : ’’اﷲ فرماتا ہے کہ وہ ایسی گائے ہو کہ نہ بہت بوڑھی ہو نہ بالکل بچی، (بلکہ) ان دونوں کے بیچ بیچ میں ہو۔ بس اب جو حکم تمہیں دیا گیا ہے اس پر عمل کرلو‘‘
آیت 68: قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّکَ یُبَـیِّنْ لَّـــنَا مَا ہِیَ: انہوں نے کہا (اچھا ایسی ہی بات ہے تو) ہمارے لیے ذرا اپنے ربّ سے دعا کیجیے کہ وہ ہم پر واضح کر دے کہ وہ کیسی ہو۔
قَالَ اِنَّہ یَقُوْلُ اِنَّہَا بَقَرَۃٌ لاَّ فَارِضٌ وَّلاَ بِکْرٌ: حضرت موسیٰ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ ایک ایسی گائے ہونی چاہیے جو نہ بوڑھی ہو نہ بالکل بچھیا۔
عَوَانٌ بَیْنَ ذٰلِکَ: بڑھاپے اور نوجوانی کے بین بین ہو۔
فَافْعَلُوْا مَا تُؤْمَرُوْنَ: تو اب کر گزرو جو تمہیں حکم دیا جا رہا ہے۔