October 23, 2026

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 244

وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

اور اﷲ کے راستے میں جنگ کرو اور یقین رکھو کہ اﷲ خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے

اب سابقہ اُمت ِمسلمہ کے «غزوئہ بدر» کا حال بیان کرنے سے پہلے مسلمانوں سے گفتگو ہو رہی ہے۔ اس لیے کہ یہ سب کچھ ان کی ہدایت کے لیے بیان ہو رہا ہے‘ تاریخ بیان کرنا قرآن کا مقصد نہیں ہے۔  یہ تو محمد رسول اللہ کی انقلابی جدوجہد کی تحریک جس مرحلے سے گزر رہی تھی اور انقلابی عمل جس سٹیج پر پہنچ چکا تھا اس کی مناسبت سے سابقہ اُمت مسلمہ کی تاریخ سے واقعات بھی لائے جا رہے ہیں اور اُسی کی مناسبت سے احکام بھی دیے جا رہے ہیں۔  چنانچہ فرمایا:

 آیت244:    وَقَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ :   «اور جنگ کرو اللہ کی راہ میں‘ اور خوب جان لو کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا (اور) سب کچھ جاننے والا ہے۔ » 

UP
X
<>