October 27, 2026

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 181

فَمَنْ بَدَّلَهُ بَعْدَ مَا سَمِعَهُ فَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى الَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

پھر جو شخص اس وصیت کو سننے کے بعد اس میں کوئی تبدیلی کرے گا تو اس کا گناہ ان لوگوں پر ہوگا جو اس میں تبدیلی کریں گے ۔ یقین رکھو کہ اﷲ (سب کچھ) سنتا جانتا ہے

آیت 181:    فَمَنْ بَدَّلَہ بَعْدَ مَا سَمِعَہ:   تو جس نے بدل دیا اس وصیت کو اس کے بعد کہ اس کو سنا تھا،  

             فَاِنَّمَآ اِثْمُہ عَلَی الَّذِیْنَ یُبَدِّلُوْنَہ:   تو اس کا گناہ ان ہی پر آ ئے گا جو اسے تبدیل کرتے ہیں۔   

            وصیت کرنے والا ان کے اس گناہ سے َبری ہے،  اُس نے تو صحیح وصیت کی تھی۔  اگر گواہوں نے بعد میں وصیت میں تحریف اور تبدیلی کی تو اُس کا وبال اور اس کا بوجھ ان ہی پر آئے گا۔

             اِنَّ اللّٰہَ  سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ:   یقینا اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔   

UP
X
<>