October 27, 2026

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 175

أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَى وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرت کے بدلے عذاب کی خریداری کرلی ہے۔ چنانچہ (اندازہ کروکہ) یہ دوزخ کی آگ سہنے کیلئے کتنے تیار ہیں !

 آیت 175:    اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَۃَ بِالْہُدٰی:   یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے ہدایت دے کر گمراہی خرید لی ہے ،  

             وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَۃِ:   اور (اللہ  کی) مغفرت ہاتھ سے دے کر عذاب خرید لیا ہے۔   

             فَمَآ اَصْبَرَہُمْ عَلَی النَّارِ:   تو یہ کس قدر صبر کرنے والے ہیں دوزخ پر!

            ان کا کتنا حوصلہ ہے کہ جہنم کا عذاب برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں! اس کے لیے کس طرح تیاری کر رہے ہیں!

UP
X
<>