October 27, 2026

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 174

إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ الْكِتَابِ وَيَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اﷲ کی نازل کی ہوئی کتاب کو چھپاتے ہیں اور اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت وصول کر لیتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں آگ کے سوا کچھ نہیں بھر رہے ۔ قیامت کے دن اﷲ ان سے کلام بھی نہیں کرے گا اور نہ ان کو پاک کرے گا اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے

 آیت 174:    اِنَّ الَّذِیْنَ یَکْتُمُوْنَ مَـآ اَنْزَلَ اللّٰہُ مِنَ الْکِتٰبِ وَیَشْتَرُوْنَ بِہ ثَمَنًا قَلِیلْاً:   یقینا وہ لوگ جو چھپاتے ہیں اس کو جو اللہ نے نازل کیا ہے کتاب میں سے اور فروخت کرتے ہیں اسے بہت حقیر سی قیمت پر،

             یعنی اس کے عوض دُنیوی فائدوں کی صورت میں حقیر قیمت قبول کرتے ہیں۔

             اُولٰٓئِكَ مَا یَاْکُلُوْنَ فِیْ بُطُوْنِہِمْ اِلاَّ النَّارَ:   یہ لوگ نہیں بھر رہے اپنے پیٹوں میں مگر آگ  ،

             وَلاَ یُکَلِّمُہُمُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ:   اور اللہ ان سے کلام نہیں کرے گا قیامت کے دن۔   

             وَلاَ یُزَکِّیْہِمْ:   اور نہ انہیں پاک کرے گا۔   

             وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ:   اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔   

UP
X
<>