قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 176
ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ نَزَّلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِي الْكِتَابِ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ
یہ سب کچھ اس لئے ہوگا کہ اﷲ نے حق پر مشتمل کتاب اتاری ہے اورجن لوگوں نے ایسی کتاب کے بارے میں مخالفت کا رویہ اختیار کیا ہے وہ ضدا ضدی میں بہت دور نکل گئے ہیں
آیت 176: ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ نَزَّلَ الْـکِتٰبَ بِالْحَقِّ: یہ اس لیے کہ اللہ نے تو کتاب نازل کی حق کے ساتھ۔
وَاِنَّ الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِی الْْکِتٰبِ لَفِیْ شِقَاقٍم بَعِیْدٍ: اور یقینا جن لوگوں نے کتاب میں اختلاف ڈالا وہ ضد اور مخالفت میں بہت دور نکل گئے۔
جن لوگوں نے اللہ کی کتاب اور شریعت میں اختلاف کی پگڈنڈیاں نکالیں وہ ضد، ہٹ دھرمی، شقاوت اور دشمنی میں مبتلا ہو گئے اور اس میں بہت دور نکل گئے۔ اعاذنَا اللّٰہ مِنْ ذٰلِکَ!