قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 172
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ
اے ایمان والو ! جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں رزق کے طور پر عطا کی ہیں ان میں سے (جو چاہو) کھاؤ، اور اﷲ کا شکر ادا کرو اگر واقعی تم صرف اسی کی بندگی کرتے ہو
آیت 172: یٰٓـاَیـُّـہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰـکُمْ: اے اہل ِایمان! کھاؤ اُن تمام پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں
وَاشْکُرُوْا لِلّٰہِ: اوراللہ کا شکر ادا کرو
اِنْ کُنْتُمْ اِیَّاہُ تَعْبُدُوْنَ: اگر تم واقعتا اُسی کی عبادت کرنے والے ہو۔
جیسا کہ میں نے عرض کیا سورۃ الانعام میں یہ ساری چیزیں تفصیل سے آئیں گی۔