October 26, 2026

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 171

وَمَثَلُ الَّذِينَ كَفَرُوا كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِمَا لَا يَسْمَعُ إِلَّا دُعَاءً وَنِدَاءً صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَعْقِلُونَ

اور جن لوگوں نے کفر کو اپنا لیا ہے ان (کو حق کی دعوت دینے) کی مثال کچھ ایسی ہے جیسے کوئی شخص اُن (جانوروں) کو زور زور سے بلائے جو ہانک پکار کے سوا کچھ نہیں سنتے۔ یہ بہرے، گونگے، اندھے ہیں لہٰذا کچھ نہیں سمجھتے

آیت 171:    وَمَثَلُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا کَمَثَلِ الَّذِیْ یَنْعِقُ بِمَا لاَ یَسْمَعُ اِلاَّ دُعَآءًا وَّنِدَآءًا:   اور ان لوگوں کی مثال جنہوں نے کفر کیا ، ایسی ہے جیسے کوئی شخص ایسی چیز کو پکارے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ نہ سمجھتی ہو۔   

            جو لوگ محض باپ دادا کی تقلید میں اپنے کفر پر اَڑ گئے ہیں اُن کی تشبیہہ جانوروں سے دی گئی ہے جنہیں پکارا جائے تو وہ پکارنے والے کی پکاراور آواز تو سنتے ہیں،  لیکن سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے بالکل عاری ہوتے ہیں۔  تمثیل سے مراد یہ ہے کہ رسول اللہ اور مسلمان ان لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اس دعوت پر کان دھرنے کو تیار نہیں ہیں۔  

             صُمٌّم بُـکْمٌ عُمْیٌ فَہُمْ لاَ یَعْقِلُوْنَ:   وہ بہرے بھی ہیں،  گونگے بھی ہیں،  اندھے بھی ہیں،  پس وہ عقل سے کام نہیں لیتے۔ 

UP
X
<>