قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 160
إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا وَأَصْلَحُوا وَبَيَّنُوا فَأُولَئِكَ أَتُوبُ عَلَيْهِمْ وَأَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيمُ
ہاں وہ لوگ جنہوں نے توبہ کر لی ہو اور اپنی اصلاح کر لی ہو اور (چھپائی ہوئی باتوں کو) کھول کھول کر بیان کر دیا ہو تو میں ایسے لوگوں کی توبہ قبول کر لیتا ہوں اور میں توبہ قبول کرنے کا خوگر ہوں بڑا رحمت والا
آیت 160: اِلاَّ الَّذِیْنَ تَابُوْا وَاَصْلَحُوْا وَبَیَّنُوْا: سوائے ان کے جو توبہ کریں اور اصلاح کر لیں اور (جو کچھ چھپاتے تھے اسے) واضح طور پر بیان کرنے لگیں
فَاُولٰٓئِكَ اَتُوْبُ عَلَیْہِمْ: تو ان کی توبہ میں قبول کروں گا۔
میں اپنی نگاہِ التفات ان کی طرف متوجہ کر دوں گا۔
وَاَنَا التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ: اور میں تو ہوں ہی توبہ کا قبول کرنے والا ، رحم فرمانے والا۔