قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 149
وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِنَّهُ لَلْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ
اور تم جہاں سے بھی (سفر کیلئے) نکلو اپنا منہ (نماز کے وقت) مسجد حرام کی طرف کرو اور یقینا یہی بات حق ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے آئی ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اﷲ اس سے بے خبر نہیں ہے
آیت 149: وَمِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْہَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ: اور جہاں کہیں سے بھی آپ نکلیں تو (نماز کے وقت) آپ اپنا رُخ پھیر لیجیے مسجد حرام کی طرف۔
وَاِنَّہ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّکَ: اور یقینا یہ حق ہے آپ کے ربّ کی طرف سے۔
وَمَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ: اور اللہ غافل نہیں ہے اس سے جو تم کر رہے ہو۔
جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا، یہاں کلام بظاہر آنحضور سے ہے ، مگر اصل میں آپ کی وساطت سے تمام مسلمانوں سے خطاب ہے۔