July 12, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat147

الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ

اور حق وہی ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے آیا ہے، لہٰذا شک کرنے والوں میں ہرگز شامل نہ ہو جانا

 آیت 147:    اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّکَ:   یہ حق ہے آپ کے ربّ کی طرف سے  

            اس کا ترجمہ یوں بھی کیا گیا ہے:  حق وہی ہے جو آپ کے ربّ کی طرف سے ہے۔

             فَلاَ تَـکُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ:   تو آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ بنیں۔  

            خطاب کا رُخ رسول اللہ  کی طرف ہے اور آپ کی وساطت سے در اصل ہر مسلمان سے یہ بات کہی جا رہی ہے کہ اس بارے میں کوئی شک و شبہ اپنے پاس مت آنے دو کہ یہی تو حق ہے تمہارے پروردگار کی طرف سے۔

UP
X
<>