July 12, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 146

الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَإِنَّ فَرِيقًا مِنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کو اتنی اچھی طرح پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں اور یقین جانو کہ ان میں سے کچھ لوگوں نے حق کو جان بوجھ کر چھپا رکھا ہے

آیت 146:   اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰہُمُ الْکِتٰبَ یَعْرِفُوْنَہ کَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَـآءَ ہُمْ:   جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کو پہچانتے ہیں جیسا کہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔  

            یہاں یہ نکتہ نوٹ کر لیجیے کہ قرآن حکیم میں تورات اور انجیل کے ماننے والوں میں سے غلط کاروں کے لیے مجہول کا صیغہ آتا ہے  «اُوْتُوا الْـکِتٰبَ»   جنہیں کتاب دی گئی تھی اور جو اُن میں سے صالحین تھے،  صحیح رُخ پر تھے،  ان کے لیے معروف کا صیغہ آتا ہے،  جیسے یہاں آیا ہے۔ «یَعْرِفُوْنَہ» میں ضمیر (ہ) کا مرجع قبلہ بھی ہے،  قرآن بھی ہے اور ٌمحمد رسول اللہ   بھی ہیں۔

             وَاِنَّ فَرِیْقًا مِّنْہُمْ:   البتہ ان میں سے ایک گروہ وہ ہے   

             لَـیَکْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَہُمْ یَعْلَمُوْنَ:    جو جانتے بوجھتے حق کو چھپاتا ہے۔  

UP
X
<>