قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 141
تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَا كَسَبْتُمْ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(بہرحال !) وہ ایک امت تھی جو گذر گئی جو کچھ انہوں نے کمایا وہ ان کا ہے اور جو کچھ تم نے کمایا وہ تمہارا ہے اور تم سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ وہ کیا عمل کرتے تھے ؟
آیت 141: تِلْکَ اُمَّۃٌ قَدْ خَلَتْ: وہ ایک جماعت تھی جو گزر چکی۔
یہ اس مقدس جماعت کے گل ِ سر سبز تھے جن کا تذکرہ ہوا۔
لَہَا مَا کَسَبَتْ وَلَـکُمْ مَّا کَسَبْتُمْ: ان کے لیے ہے جو کمائی انہوں نے کی اور تمہارے لیے ہے جو کمائی تم نے کی۔
جو عمل انہوں نے کمائے وہ ان کے لیے ہیں، تمہارے لیے نہیں۔ تمہارے لیے وہی ہو گا جو تم کماؤ گے۔
وَلاَ تُسْأَلُوْنَ عَمَّا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ: اور تم سے اُن کے اعمال کے بارے میں سوال نہیں ہو گا۔
تم سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ انہوں نے کیا کیا، تم سے تو یہ سوال ہو گا کہ تم نے کیا کیا!