قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 138
صِبْغَةَ اللَّهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً وَنَحْنُ لَهُ عَابِدُونَ
(اے مسلمانو ! کہہ دو کہ:) ’’ ہم پر تو اﷲ نے اپنا رنگ چڑھا دیا ہے اور کون ہے جو اﷲ سے بہتر رنگ چڑھائے؟ اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں
آیت 138: صِبْغَۃَ اللّٰہِ: ہم نے تو اختیار کر لیا ہے اللہ کے رنگ کو۔
«مِلَّۃَ اِبْرَاھِیْمَ » کی طرح «صِبْغَۃَ اللّٰہِ » میں بھی مضاف کی نصب بتا رہی ہے کہ یہ مرکب اضافی مفعول ہے اور اس کا فعل محذوف ہے۔
وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰہِ صِبْغَۃً: اور اللہ کے رنگ سے بہتر اورکس کا رنگ ہو گا؟
وَّنَحْنُ لَہ عٰبِدُوْنَ: اور ہم تو بس اُسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں۔