June 13, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 137

فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

اس کے بعد اگر یہ لوگ بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جیسے تم ایمان لائے ہو تو یہ راہِ راست پر آجائیں گے اور اگر یہ منہ موڑ لیں تو درحقیقت وہ دشمنی میں پڑگئے ہیں اب اﷲ تمہاری حمایت میں عنقریب ان سے نمٹ لے گا اور وہ ہر بات سننے والا، ہر بات جاننے والا ہے

آیت 137:   فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَآ اٰمَنْتُمْ بِہ:   پھر (اے مسلمانو!) اگر وہ (یہود و نصاریٰ) بھی اُسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان لائے ہو  

            یعنی وہ ضد اور ہٹ دھرمی کی روش ترک کر دیں اور ٹھیک ٹھیک وہی دین اور وہی راستہ اختیار کریں جو محمد رسول اللہ   کے ذریعہ سے تمہیں دیا گیا ہے۔ ٌ

             فَقَدِ اہْتَدَوْا:   تب وہ ہدایت پر ہوں گے۔  

             وَاِنْ تَوَلَّوْا:   اور اگر وہ پیٹھ موڑ لیں  

             فَاِنَّمَا ہُمْ فِیْ شِقَاقٍ:   تو پھر وہی ہیں ضد پر۔  

            اگر وہ ایمان نہیں لاتے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ ہٹ دھرمی اور ضدم ضدا میں مبتلا ہو چکے ہیں اور دشمنی اور مخالفت پر اَڑے ہوئے ہیں۔   َ   ّ

             فَسَیَکْفِیْکَہُمُ اللّٰہُ:   تو (اے نبی  !) آپ کے لیے ان کے مقابلے میں اللہ کافی ہے۔  

            آپ فکر نہ کریں،  آپ مداہنت (compromise) کی کسی دعوت کی طرف توجہ ہی نہ کریں،  کچھ دو کچھ لو کا معاملہ آپ بالکل بھی نہ سوچیں۔ آپ ان کی مخالفتوں سے مرعوب نہ ہوں اور ان کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہ لیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی حمایت کے لیے ان سب کے مقابلے میں کافی رہے گا۔

             وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ:   اور وہ سب کچھ سننے والا، جاننے والا ہے۔  

            ایسا نہیں ہے کہ اُسے معلوم نہ ہو کہ آپ اس وقت کن حالات میں ہیں ،  کیسی مشکلات میں ہیں،  کس طرح کی نازک صورت حال ہے جو دن بدن شکل بدل رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر طرح کے حالات میں آپ کا محافظ اور مدد گار ہے۔

            [حضرت عثمان شہادت کے وقت قرآن حکیم کے جس نسخے پر تلاوت فرما رہے تھے اُس میں ان الفاظ پر خون کا دھبہّ آج بھی موجود ہے۔ باغیوں نے آپ   کو قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے شہید کیا تھا۔ آپ  کی زوجہ محترمہ نائلہ  نے آپ کو بچانا چاہا تو اُن کی انگلیاں کٹ گئیں اور خون ان الفاظ پر پڑا۔

UP
X
<>