June 11, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 136

قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَى وَعِيسَى وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ

(مسلمانو !) کہہ دو کہ : ’’ ہم اﷲ پر ایمان لائے ہیں، اور اس کلام پر بھی جو ہم پر اتارا گیااور اس پر بھی جو ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور ان کی اولاد پر اتارا گیا، اور اس پر بھی جو موسیٰ اور عیسیٰ کو دیا گیا اور اس پر بھی جو دوسرے پیغمبروں کو ان کے پروردگار کی طرف سے عطا ہوا۔ ہم ان پیغمبروں کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے اور ہم اسی (ایک خدا) کے تابع فرمان ہیں ۔ ‘‘

اب مسلمانوں کو حکم دیا جا رہا ہے کہ یہود و نصاریٰ جو کچھ کہتے ہیں اس کے جواب میں تم یہ کہو.

 آیت 136:    قُوْلُوْٓا اٰمَنَّا بِاللّٰہِ:   کہو ہم ایمان رکھتے ہیں اللہ پر،  

             وَمَآ اُنْزِلَ اِلَـیْنَا:   اور جو کچھ نازل کیا گیا ہماری جانب،  

             وَمَآ اُنْزِلَ اِلٰٓی اِبْرٰہِيْمَ وَاِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطِ:   اور جو کچھ نازل کیا گیا ابراہیم،  اسماعیل،  اسحاق،  یعقوب اور اولادِ یعقوب کی طرف،  

             وَمَآ اُوْتِیَ مُوْسٰی وَعِیْسٰی:   اور جو کچھ دیا گیا موسیٰ اور عیسیٰ کو،  

             وَمَآ اُوْتِیَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّہِمْ:   اور جو کچھ دیا گیا تمام نبیوں کو ان کے ربّ کی طرف سے۔   

             لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ:  ہم اُن میں سے کسی کے ما بین تفریق نہیں کرتے۔  

            ہم سب کو مانتے ہیں ،  کسی کا انکار نہیں کرتے۔ ایک بات سمجھ لیجیے کہ ایک ہے  تفضیل  یعنی کسی ایک کو دوسرے سے زیادہ افضل سمجھنا،  یہ اور بات ہے،  اس کی نفی نہیں ہے۔ سورۃ البقرۃ ہی میں الفاظ آئے ہیں: تِلْکَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَھُمْ عَلٰی بَعْضٍ. (آیت: 253)  «یہ سب رسول فضیلت دی ہم نے بعض کو بعض پر»۔ جبکہ تفریق یہ ہے کہ ایک کو مانا جائے اور ایک کا انکار کر دیا جائے۔ اور رسولوں میں سے کسی ایک کا انکار گویا سب کا انکار ہے۔

             وَنَحْنُ لَہ مُسْلِمُوْنَ:   اور ہم اُسی کے مطیع فرمان ہیں۔  

            ہم نے تو اُسی کی فرماں برداری کا قلادہ اپنی گردن میں ڈال لیا ہے۔

UP
X
<>