June 9, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 132

وَوَصَّى بِهَا إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَابَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ

اور اسی بات کی ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی، اور یعقوب نے بھی (اپنے بیٹوں کو) کہ : ’’ اے میرے بیٹو! اﷲ نے یہ دین تمہارے لئے منتخب فرمالیا ہے لہٰذا تمہیں موت بھی آئے تو اس حالت میں آئے کہ تم مسلم ہو‘‘

 آیت 132:   وَوَصّٰی بِہَآ اِبْرهِيْمُ بَنِیْہِ وَیَعْقُوْبُ:   اور اسی کی وصیت ّکی تھی ابراہیم   نے اپنے بیٹوں کو اور یعقوب نے بھی۔  

            آگے وہ نصیحت بیان ہو رہی ہے :

             یٰبَنِیَّ اِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰی لَکُمُ الدِّیْنَ:   اے میرے بیٹو! اللہ  نے تمہارے لیے یہی دین پسند فرمایا ہے  

             فَلاَ تَمُوتُنَّ اِلاَّ وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ:  پس تم ہرگز نہ مرنا مگر مسلمان!  

            دیکھنا تمہیں موت نہ آنے پائے،  مگر فرماں برداری کی حالت میں! یہی بات سورئہ آلِ عمران میں مسلمانوں سے خطاب کر کے فرمائی گئی:  (یٰٓــاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہ وَلاَ تَمُوْتُنَّ اِلاَّ وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ).   «اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جیسا کہ اُس کے تقویٰ کا حق ہے اور تم کو موت نہ آئے  مگر اس حال میں کہ تم مسلم ہو»۔ اور فرمایا:  (اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلاَمُ)  (آیت: 19)  «یقینا دین تو اللہ کے نزدیک صرف اسلام ہے »۔ مزید فرمایا: (وَمَنْ یَّــبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلاَمِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ)   (آیت: 85)  «اور جو کوئی اسلام کے سوا کوئی اور دین اختیار کرنا چاہے تو اس سے وہ ہرگز قبول نہ کیا جائے گا»۔  

UP
X
<>