June 14, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 122

يَابَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ

اے بنی اسرائیل! میری وہ نعمت یاد کرو جو میں نے تم کو عطاکی تھی اور یہ بات (یاد کرو) کہ میں نے تم کو سارے جہانوں پر فضیلت دی تھی

فرمایا:

آیت 122:  یٰـبَنِیْ اِسْرَآءِیْلَ اذْکُرُوْا نِعْمَتِیَ الَّتِیْ اَنْعَمْتُ عَلَـیْکُمْ وَاَنِّیْ فَضَّلْتُکُمْ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ:     اے اولادِ یعقوب! یاد کرو میرے اُس انعام کو جو میں نے تم پر کیا،  اور یہ کہ میں نے تمہیں فضیلت دی تھی اہل عالم  پر۔  

            یہ آیت بعینہ ان الفاظ میں چھٹے رکوع کے آغاز میں آ چکی ہے۔ (آیت: 47) دوسری آیت بھی جوں کی توں آ رہی ہے،  صرف الفاظ کی ترتیب تھوڑی سی بدلی ہے۔ عبارت کے شروع اور آخر والی بریکٹس ایک دوسرے کا عکس ہوتی ہیں۔ ایک کی گولائی دائیں طرف ہوتی ہے تو دوسری کی بائیں طرف۔ اسی طرح یہاں دوسری آیت کی ترتیب درمیان سے تھوڑی سی بدل دی گئی ہے۔

UP
X
<>