قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 85
يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِيْنَ اِلَى الرَّحْمٰنِ وَفْدًا
(اُس دن کو نہ بھولو) جس دن ہم سارے متقی لوگوں کو مہمان بنا کر خدائے رحمٰن کے پاس جمع کریں گے
آیت ۸۵: یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیْنَ اِلَی الرَّحْمٰنِ وَفْدًا: «(ذرا تصور کریں اُس دن کا) جس دن اہل ِتقویٰ کو ہم جمع کر کے لائیں گے رحمن کی طرف وفود کی صورت میں۔»
اللہ تعالیٰ کے ہاں اہل تقویٰ کا مہمانوں کی طرح استقبال کیا جائے گا، جیسے سرکاری سطح پر وفود کا استقبال کیا جاتا ہے۔