August 12, 2025

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 65

رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا فَاعْبُدْهُ وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهِ هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا

وہ آسمانوں اور زمین کا بھی مالک ہے، اور جو مخلوقات اُن کے درمیان ہیں ، اُن کا بھی۔ لہٰذا تم اُس کی عبادت کرو، اور اُس کی عبادت پر جمے رہو۔ کیا تمہارے علم میں کوئی اور ہے جو اُس جیسی صفات رکھتا ہو؟

 آیت ۶۵:  رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا فَاعْبُدْہُ وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَتِہِ ہَلْ تَعْلَمُ لَہُ سَمِیًّا:    «وہ رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور اس کا جو ان دونوں کے مابین ہے، پس آپ اسی کی عبادت کریں اور جمے رہیں اس کی عبادت پر۔ کیا آپ جانتے ہیں کوئی اس کا ہم نام؟»

            ظاہر ہے جو اللہ کی صفات ہیں، جو اس کی شان ہے، ایسی صفات اور ایسی شان رکھنے والی کوئی ہستی کائنات میں موجود نہیں۔ 

UP
X
<>