قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 18
قَالَتْ اِنِّىْٓ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْكَ اِنْ كُنْتَ تَقِيًّا
مریم نے کہا : ’’ میں تم سے خدائے رحمٰن کی پناہ مانگتی ہوں ۔ اگر تم میں خدا کا خوف ہے (تو یہاں سے ہٹ جاؤ)
آیت ۱۸: قَالَتْ اِنِّیْٓ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْکَ اِنْ کُنْتَ تَقِیًّا: «مریم نے کہا: میں رحمن کی پناہ مانگتی ہوں تم سے اگر تم کوئی متقی شخص ہو۔»
اچانک ایک مرد کو اپنی خلوت گاہ میں دیکھ کر حضرت مریم (سلامٌ علیہا) گھبرا گئیں کہ وہ کسی بری نیت سے نہ آیا ہو۔ چنانچہ انہوں نے اسے مخاطب کر کے کہا کہ میں تم سے اللہ کی پناہ چاہتی ہوں، اور اگر تم اللہ سے ڈرنے والے ہو، تمہارے دل میں اللہ کا کچھ بھی خوف ہے تو کسی برے ارادے سے باز رہنا۔