قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 17
فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِهِمْ حِجَابًا ڨاَرْسَلْنَآ اِلَيْهَا رُوْحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا
پھر انہوں نے ان لوگوں کے اور اپنے درمیان ایک پردہ ڈال لیا۔ اس موقع پر ہم نے ان کے پاس اپنی رُوح (یعنی ایک فرشتے) کو بھیجا جو ان کے سامنے ایک مکمل انسان کی شکل میں ظاہر ہوا
آیت ۱۷: فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِہِمْ حِجَابًا: «تو اُس نے اپنے آپ کو ان سے پردے میں کر لیا۔»
انہوں نے گوشے میں پردہ تان کر خلوت کا ماحول بنا لیا تا کہ یکسوئی سے اللہ کی عبادت کر سکیں۔
فَاَرْسَلْنَآ اِلَیْہَا رُوْحَنَا: «پس ہم نے بھیجا اُس کی طرف اپنا ایک فرشتہ»
یہاں پر روح بمعنی فرشتہ ہے۔ قبل ازیں تفصیلاً بیان ہو چکا ہے کہ فرشتہ بھی روح ہے، وحی بھی روح ہے، قرآن بھی روح ہے اور روحِ انسانی بھی روح ہے۔
فَتَمَثَّلَ لَہَا بَشَرًاسَوِیًّا: «تو اُس نے صورت اختیار کی اُس (مریم) کے سامنے ایک مکمل انسان کی۔»
یعنی فرشتہ ان کے سامنے ایک مکمل انسان کی صورت میں نمودار ہوا۔