قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 79
أَلَمْ يَرَوْاْ إِلَى الطَّيْرِ مُسَخَّرَاتٍ فِي جَوِّ السَّمَاء مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلاَّ اللَّهُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا کہ وہ آسمان کی فضا میں اﷲ کے حکم کے پابند ہیں؟ اُنہیں اﷲ کے سوا کوئی اور تھامے ہوئے نہیں ہے۔ یقینا اس میں اُن لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جو ایمان رکھتے ہوں
آیت ۷۹: اَلَمْ یَرَوْا اِلَی الطَّیْرِ مُسَخَّرٰتٍ فِیْ جَوالسَّمَآءِ مَا یُمْسِکُہُنَّ اِلاَّ اللّٰہُ: «کیا یہ دیکھتے نہیں پرندوں کو کہ وہ آسمان کی فضا میں مسخر ہیں، انہیں نہیں تھاما ہوا کسی نے سوائے اللہ کے۔»
یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم اور اس کے قانون کے مطابق یہ پرندے فضا میں تیر رہے ہیں۔
اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ: « یقینا اس میں نشانیاں ہیں اُ ن لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہوں۔»