قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 77
وَلِلّهِ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا أَمْرُ السَّاعَةِ إِلاَّ كَلَمْحِ الْبَصَرِ أَوْ هُوَ أَقْرَبُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
او ر آسمان اور زمین کے سارے بھید اﷲ کے قبضے میں ہیں ۔ اور قیامت کا معاملہ آنکھ جھپکنے سے زیادہ نہیں ہوگا، بلکہ اس سے بھی جلدی۔ یقین رکھو کہ اﷲ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے
آیت ۷۷: وَلِلّٰہِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ: «اور آسمانوں اور زمین کی ساری چھپی باتیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔»
وَمَآ اَمْرُ السَّاعَۃِ اِلاَّ کَلَمْحِ الْبَصَرِ اَو ہُواَقْرَبُ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ: «اور قیا مت کا معاملہ تو ایسے ہے جیسے نگاہ کا لپکنا، یا (ممکن ہے) وہ اس سے بھی قریب تر ہو۔ یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔»