قرآن کریم > إبراهيم >surah 14 ayat 43
مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لاَ يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاء
وہ سروں کو اُوپر اُٹھائے دوڑ رہے ہوں گے ، اُن کی نگاہیں جھپکنے کو واپس نہیں آئیں گی ، اور اُن کے دل (بدحواسی میں ) اُڑے جارہے ہوں گے
آیت ۴۳: مُہْطِعِیْنَ مُقْنِعِیْ رُؤُوْسِہِمْ لاَ یَرْتَدُّ اِلَیْہِمْ طَرْفُہُمْ وَاَفْئِدَتُہُمْ ہَوَآءٌ: «وہ دوڑتے ہوں گے (محشر کی طرف) اپنے سروں کو اوپر اٹھائے، نہیں لوٹے گی ان کی طرف ان کی نگاہ، اور ان کے دل اُڑے ہوئے ہوں گے۔»
خوف اور دہشت کے سبب نظریں ایک جگہ جم کر رہ جائیں گی اور اِدھر اُدھر حرکت کرنا بھی بھول جائیں گی۔ یہ میدانِ حشر میں لوگوں کی کیفیت کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔